25 مئی 2015 - 19:12
سعودی عرب؛ دسیوں ہزار شیعہ مسلمانوں کی شہدائے کے جلوس جنازہ میں شرکت

سعودی عرب کے دسیوں ہزار شیعہ مسلمانوں نے پیر کے دن شہدا کے جلوس جنازہ میں شرکت کی-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب کے دسیوں ہزار شیعہ مسلمانوں نے پیر کے دن شہدا کے جلوس جنازہ میں شرکت کی-

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور بحرین کے دسیوں ہزار شیعہ مسلمانوں نے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والوں کے جلوس جنازہ میں شرکت کی- المیادین ٹی وی چینل نے بھی رپورٹ دی ہے کہ پیر کے دن قطیف میں واقع شیعہ مسلمانوں کی مسجد امام علی ع میں دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والوں کی نمازہ جنازہ اور تدفین کی رسومات ادا کردی گئیں- شہداء کے جلوس جنازہ میں سعودی عرب اور بحرین کے دسیوں ہزار افراد نے شرکت کی- انھوں نے اپنے ہاتھوں میں علم اٹھا رکھے تھے- وہ نعرے لگا رہے تھے کہ ہم کو فتنہ گر علما کے فتووں کی بنیاد پر مارا جا رہا ہے- واضح رہے کہ سعودی عرب کی پولیس نے اس موقع پر مشرقی علاقے میں واقع صوبے الاحسا کا محاصرہ کر رکھا تھا- سعودی عرب کی پولیس کا مقصد دوسرے شہروں کے باشندوں کو شہدا کے جلوس جنازہ میں شرکت سے روکنا تھا- جمعے کے دن سعودی عرب کے مشرقی علاقے قطیف میں واقع مسجد امام علی ع میں دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا جس میں اکّیس شیعہ مسلمان نمازی شہید اور سو سے زائد زخمی ہوگئے تھے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲